ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی ضلع سنی جماعت  مشترکہ قاضی کے طور پر مانی استاد نے منصب سنبھالا

اڈپی ضلع سنی جماعت  مشترکہ قاضی کے طور پر مانی استاد نے منصب سنبھالا

Sun, 11 Oct 2020 14:20:25    S.O. News Service

اڈپی،11؍اکتوبر (ایس او نیوز) اڈپی ضلع سنی جماعت کے نئے مشترکہ قاضی کے طور پر زین العلماء ایم عبدالحمید موصلیار عرف مانی استادنے ایک پروقار تقریب میں اپنا منصب سنبھالا۔  متحدہ جماعت کے صدر حاجی ابوبکر نیجار کی صدارت میں منعقدہ تفویض منصب کی اس تقریب کا افتتاح ڈاکٹر محمد فاضل رضوی نے کیا۔علماء فیڈریشن کے نائب صدر کے پی حسین سعدی نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔

مشترکہ قاضی کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں مانی استاد نے کہا:’’اگر آپس میں کوئی اختلاف یا مسئلہ پیدا ہوتو اس کو مصالحت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ مسائل کو حل کرنے کے لئے اسلام میں کئی راستے موجود ہیں۔ قاضی کے ذریعے  جب کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو و ہ قطعی ہوتا ہے۔ جماعتوں کی کمیٹیوں اور اماموں وخطیبوں کو چاہیے کہ  معاشرے  میں نوجوانوں کو صحیح راستے پر لانے کے لئے جان توڑ کوشش کرنی ہوگی۔‘‘

اس موقع پر علماء ، اکابرین ، جماعتوں کے نمائندگان اور معززین کثیرتعداد میں موجود تھے۔


Share: